پیر, دسمبر 23, 2024
12:26 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومکھیلویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: پاکستان روایتی حریف سے کب ٹکرائےگا ؟...

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: پاکستان روایتی حریف سے کب ٹکرائےگا ؟ – Sports

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کاکل سے سری لنکامیں آغاز ہونے جا رہا ہے ، ایسے میں پاکستان ویمنز ٹیم اپنا پہلا میچ کل انڈیا کے خلاف کھیلے گی۔

وویمنز ایشیا کپ کے گروپ اے میں پاکستان ، انڈیا ، نیپال اور متحدہ عرب امارات جبکہ گروپ بی میں بنگلہ دیش، ملائیشیا ، تھائی لینڈ اور میزبان سری لنکا شامل ہیں۔ ہر گروپ سے دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی ، فائنل 28 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان ویمنز ٹیم اپنی مہم کا آغاز افتتاحی روز انڈیا کے خلاف کرے گی۔

گرین شرٹس 21 جولائی کو نیپال اور 23 جولائی کو متحدہ عرب امارات کے خلاف گروپ میچز کھیلے گی۔

کپتان ندا ڈار کا ٹیم کی تیاریوں کے بارے میں پراعتماد انداز میں کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ٹیم ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ کپتان کے طور پر وہ اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنے کی منتظر ہوں۔ کھلاڑیوں نے کیمپ میں بہت محنت کی ہے اور ٹیم کی تمام کمزوریوں کو دور کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ہمارا مقصد مثبت اور بے خوف کرکٹ کھیلنا ہے۔

Related articles