پیر, دسمبر 23, 2024
1:02 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومکھیلبھارتی کرکٹر محمد شامی خودکشی کرنے پر مجبور؟ - Sports

بھارتی کرکٹر محمد شامی خودکشی کرنے پر مجبور؟ – Sports

بھارتی بولر محمد شامی کے دوست امیش کمار نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے دوست شامی پر ایک لمحہ ایسا آیا جب وہ خودکشی کرنے کے بارے میں سوچنے پر مجبور ہوگیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق امیش کمار نے ایک پوڈ کاسٹ کے دوران انٹرویو میں کہا کہ جب محمد شامی پر پاکستان کے خلاف میچ فکسنگ کے الزامات لگے تو اس نے خود کشی کا سوچا۔ علاوہ ازیں محمد شامی اپنی نجی زندگی میں بھی کافی پریشان تھے جس کے وہ دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کے بارے میں سوچنے لگے تھے۔

محمد شامی نےثانیہ مرزا سے شادی کی افواہوں پرخاموشی توڑ دی

انہوں نے بتایا کہ شامی کیلئے وہ شامی کی زندگی کا مشکل ترین وقت تھا، اس وقت وہ میرے ساتھ میرے گھر میں رہتا تھا لیکن شامی پر جب پاکستان کے ساتھ میچ فکسنگ کے الزامات لگے اور اسی رات تحقیقات کا آغاز ہوا تو اس نے مجھ سے کہا کہ میں سب کچھ برداشت کر سکتا ہوں لیکن ملک کو دھوکا دینے جیسے الزامات نہیں برداشت کرسکتا۔

محمد شامی کے قریبی دوست نے انکشاف میں کہا کہ اگلے روز صبح تقریباً 4 بجے کا وقت تھا جب میں پانی پینے کے لیے اٹھا تو میں نے دیکھا کہ شامی عمارت کے 19 ویں فلور کی بالکونی میں کھڑا تھا میں سمجھ سکتا تھا کہ شامی کے کیرئیر کی وہ رات سب سے مشکل رات تھی۔

امیش نے مزید کہا کہ ایک دن مجھے شامی کا فون آیا جس میں اس نے مجھے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ میچ فکسنگ الزامات میں تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے اسے کلین چٹ دے دی ہے جس کے بعد محمد شامی بہت زیادہ خوش ہوا تھا۔

محمد شامی نے سجدہ نہ کرنے سے متعلق تنازع پرخاموشی توڑ دی

واضح رہے کرکٹر محمد شامی کے 2018 میں اہلیہ کے ساتھ تعلقات خراب ہوگئے تھے بعدازاں ان پر میچ فکسنگ کے الزامات بھی لگائے گئے تھے، جس کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ان کے خلاف تحقیقات کا بھی آغاز کیا گیا تھا لیکن کرکٹر کو اس معاملے میں کلین چٹ دی گئی۔

Related articles