پیرس میں اولمپکس گیمز کا آغاز ہوچکا ہے، جس کی گزشتہ شام افتتاحی تقریب بھی منعقد ہوئی۔ دنیا بھر سے کھلاڑی اولمپکس کھیلوں میں شرکت کیلئے پیرس پہنچ گئے ہیں، جن میں کئی خواتین بھی شامل ہیں، ان خواتین کھلاڑیوں میں 7 کھلاڑی ایسی بھی ہیں جن کے حسن اور جمال نے دیکھنے والوں کی دھڑکنیں بے قابو کردی ہیں۔
یہاں ہم آپ کو اولمپکس 2024 میں شامل 7 خوبصورت ترین خواتین کھلاڑیوں کے بارے میں بتا رہے ہیں۔
الیکا شمِٹ
دنیا کی سب سے پرکشش ایتھلیٹ 25 سالہ الیکا شمِٹ اپنے پہلے اولمپک گیمز میں حصہ لے رہی ہیں۔
شمٹ جرمنی کے لیے 400 ضرب 4 میٹر کی دوڑ میں حصہ لیں گی۔ اگرچہ یہ ان کی پہلی اولمپک شرکت ہے لیکن خوبصورت سنہرے بالوں والی ایلس شمِٹ پہلے ہی دنیا بھر کے شائقین میں مشہور ہیں۔
الیکا شمِٹ کا چہرہ انہیں دنیا کی مقبول ترین خواتین کھلاڑیوں میں سے ایک بناتا ہے۔ ان کے انسٹاگرام پر 5 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں۔
گزشتہ برس شمِٹ نے میلان فیشن ویک کے دوران ہیوگو باس فیشن شو میں واک کی تھی۔ یہ فیشن ویک مشہور برانڈ ”پوما“ کی طرف سے سپانسر کیا جاتا ہے۔
شمٹ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اس سال کے شروع میں ایک بہت بڑی آفر ٹھکرا دی تھی کیونکہ یہ برانڈ کی اخلاقیات کے مطابق نہیں تھا۔
مولی کاڈری
برطانیہ کی ’’پول والٹر‘‘ مولی کاڈری 24 سال کی ہیں اور ان کے بارے میں امید کی جارہی ہے کہ وہ اولمپک پیرس 2024 میں سونے کا تمغہ جیت جائیں گی۔
وہ گزشتہ مارچ میں ورلڈ انڈور ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں عالمی چیمپئن بننے میں کامیاب ہونے کے بعد اسپاٹ لائٹ میں آگئی ہیں۔
یولیا لیوچینکو
ہائی جمپر یولیا لیوچینکو بھی وہ خاتون کھلاڑی ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر سے توجہ حاصل کی ہے۔
چھبیس سالہ یولیا لیوچینکو کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 4 لاکھ 62 ہزار ہے۔ وہ اکثر دنیا بھر میں اپنی تربیتی مہم جوئی کے علاوہ اپنا انداز بھی شیئر کرتی رہتی ہیں۔
لیوچینکو تیسری مرتبہ یوکرین کی نمائندگی کرنے والی ہیں۔
انہوں نے ریو 2016 میں ڈیبیو کیا تھا۔ ٹوکیو 2020 میں وہ آٹھویں نمبر پر رہی تھیں۔ انہوں نے دو مواقع پر یورپی انڈر 23 چیمپئن شپ بھی جیت رکھی ہے۔
الیشا نیومین
کینیڈا کی الیشا نیومین کی عمر 30 سال ہے اور وہ بھی پول والٹر ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں لندن میں ڈائمنڈ لیگ چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
انہوں نے 2016 اور 2020 میں اولمپک گیمز میں حصہ لیا لیکن کوئی تمغہ نہیں جیتا تھا۔
یانا ای گورین
فینسنگ اسٹار یانا ای گورین کو اولمپک کی سب سے خوبصورت ایتھلیٹ قرار دیا گیا ہے۔ 30 سالہ روسی اسٹار اپنے زبردست ایتھلیٹک ٹیلنٹ اور شاندار تصاویر کی وجہ سے انٹرنیٹ پر مشہور ہوئی ہیں۔
2016 کے اولمپکس میں انہوں نے خواتین کے انفرادی فینسنگ ایونٹ اور ٹیم ایونٹ دونوں میں سونے کے تمغے جیتے تھے۔
ایگوری نے 2021 میں دیرینہ حریفوں صوفیہ ویلیکایا اور اولگا کھرلان کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا تھا۔ برطانوی اخبار دی سن نے انہیں روسی میڈیا کی ڈارلنگ قرار دیا تھا۔
لیکے کلاویر
نیدر لینڈز کی 25 سالہ لیکے کلاویر رنر ہیں اور انہیں ایلس شمٹ کے تخت کا دعویدار سمجھا جاتا ہے۔
انہوں نے ٹوکیو 2020 میں حصہ لیا تھا۔ اگرچہ اس میں انہوں نے کوئی تمغہ نہیں جیتا تھا لیکن 400 ضرب 4 میٹر ریلے میں ان کا تجربہ پیرس اولمپکس میں اچھا کام کرے گا۔
یولیا ایفیمووا
چھ بار کی عالمی چیمپیئن روسی تیراک ایک متنازع شخصیت ہیں۔ ان کے حریف انہیں ”دھوکہ باز“ قرار دیتے ہیں۔
بتیس سالہ ایفیمووا پر 2013 میں منشیات کے ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد 16 ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی گئی تھی۔
2016 میں انہوں نے 100 میٹر بریسٹ اسٹروک میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔