پیر, دسمبر 23, 2024
1:09 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومکھیل6 بار کے اولمپک چیمپین کے پاس زندہ رہنے کیلئے بس 2...

6 بار کے اولمپک چیمپین کے پاس زندہ رہنے کیلئے بس 2 سے 4 سال رہ گئے – Sports

برطانیہ کے اسٹار سائیکلسٹ اور 6 بار اولمپک چیمین کا اعزاز حاصل کرنے والے 48 سالہ کرس ہوئے کینسر میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ گزشتہ دنوں کاندھے میں تکلیف محسوس ہونے پر جب وہ چیک اپ کے لیے پہنچے تو ڈاکٹرز نے جامع چیک اپ کرنے کے بعد بتایا کہ انہیں کینسر ہوگیا ہے اور اب ان کے پاس 2 سے 4 سال ہیں۔

کرس ہوئے کا شمار برطانیہ ہی نہیں بلکہ دنیا کے معروف ترین اولمپینز میں ہوتا ہے۔ دی سنڈے ٹائمز نے بتایا کہ اسکیننگ سے ایک پھوڑا دریافت ہوا۔ دوسرے اسکین میں ہرنیے کا ایک پرائمری کینسر سامنے آیا جو ہڈیوں تک پھیل چکا ہے۔ کرس ہوئے کے کاندھے، کولھے، ریڈھ کی ہڈی اور پسلی میں رسولیاں دکھائی دی ہیں۔

کرس ہوئے کینسر کی تشخیص کے بعد بھی غیر معمولی حوصلے کے حامل دکھائی دے رہے ہیں۔ دی سنڈے ٹائمز کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ تو فطری معاملہ ہے۔ جو آیا ہے اُسے یہاں سے جانا ہے۔

Related articles