پیر, دسمبر 23, 2024
12:36 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومکھیلہانگ کانگ سپر سکسز، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا - Sports

ہانگ کانگ سپر سکسز، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا – Sports

ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان نے کوارٹرفائنل میں جنوبی افریقا کو شکست دے دی۔

پاکستان نے مقررہ چھ اوورز میں 105 رنز بنائے، جس کے جواب میں جنوبی افریقہ مقررہ اوورز میں صرف 88 رنز بنا سکا۔

بعد ازاں پاکستان نے کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقہ کو 17 رنز سے شکست دے دی، پاکستانی ٹیم کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹر محمد اخلاق نے 53 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 7 چھکے اور دو چوکے شامل ہیں۔

ہانک کانگ سپر سکسز میں لگاتار 3 میچز ہارنے پر بھارتی ٹیم ایونٹ سے آؤٹ

پا کستان کی جانب سے عامر یامین نے 18، شہاب خان نے ایک جبکہ حسین طلعت نے 27 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ حسین طلعت نے دو جبکہ شہاب خان اور عامر یامین نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین پہنچایا۔

واضح رہے خیال رہے کہ ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان روایتی حریف بھارت، یو اے ای اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کو شکست دے چکا ہے۔

Related articles