لاہور میں عید دنگل کا بڑاجوڑ برابر ہوگیا، ماما پہلوان، جانی پہلوان اور پپو پہلوان نے حریف پہلوانوں کو چاروں شانے چت کر کے میدان مار لیا۔
شہباز شریف اسٹیڈیم لاہورمیں دیسی کشتی عیدالفطر دنگل کے لئے اکھاڑہ سجایا گیا۔ دنگل کا بڑا جوڑ شیری پہلوان اور خورشید پہلوان فیصل آبادی کےدرمیان پچاس منٹ تک جاری رہنے کے بعد برابر رہا دیگر جوڑوں میں ماما پہلوان ،پپو پہلوان اور رمضان جانی پہلوان نے کامیابی سمیٹ لی۔
منتظمین نے نوجوانوں کو آوارہ گردی اور منشیات سے بچنے کےلئے اکھاڑے آباد کرنے کی اپیل کی ہے۔
صدر لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن کے مطابق چھ اپریل کو باغبانپورہ ہائی اسکول میں رستم پاکستان دنگل کے کوارٹر فائنل مرحلے کے جوڑ ہونگے۔