منگل, جون 3, 2025
3:17 صبح
منگل 7-12-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,490سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومکھیلدس گھنٹے کی فلائٹ، دس منٹ پہلے میدان میں ـــ تھکے ہوئے...

دس گھنٹے کی فلائٹ، دس منٹ پہلے میدان میں ـــ تھکے ہوئے سکندر رضا نے قلندرز کو چیمپئن بنا دیا – Sports

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے سنسنی خیز فائنل میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخ میں تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا، اور اس یادگار فتح کے ہیرو ثابت ہوئے زمبابوے کے آل راؤنڈر سکندر رضا، جنہوں نے اپنی تھکن کو مات دے کر قلندرز کی جیت میں مرکزی کردار ادا کیا۔

سکندر رضا نے ہفتے کے روز انگلینڈ کے شہر ناٹنگھم میں زمبابوے کی طرف سے ٹیسٹ میچ کھیلا۔ اس کے بعد انہوں نے برمنگھم میں ڈنر کیا، دبئی میں ناشتہ کیا اور ابوظہبی سے فلائٹ لے کر لاہور پہنچے۔ پی ایس ایل کے فائنل سے صرف دس منٹ قبل وہ ٹیم کو جوائن کر پائے، لیکن میدان میں ان کا کردار کسی طوفان سے کم نہ تھا۔

پی ایس ایل فائنل: فیلڈنگ کے دوران لاہور قلندرز کے 2 کھلاڑیوں کی آپس میں زور دار ٹکر

فائنل میں قلندرز کے خلاف گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 157 رنز بنائے۔ اس ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی اننگز کچھ دباؤ کا شکار ہوئی، لیکن سکندر رضا نے آخری اوورز میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف سات گیندوں پر 22 رنز جڑ ڈالے، جس میں آخری گیند پر فاتحانہ شاٹ بھی شامل تھی۔ اس سے قبل وہ رلی روسو کی اہم وکٹ بھی لے چکے تھے، جس نے گلیڈی ایٹرز کے اسکور کو محدود رکھنے میں مدد دی۔

میچ کے اختتام پر جب لاہور قلندرز کی فتح یقینی ہوئی تو ساتھی کھلاڑیوں نے سکندر رضا کو کندھوں پر اٹھا لیا۔ میدان میں ان کی انٹری سے لے کر وننگ ہٹ تک، ہر لمحہ شائقین کرکٹ کے لیے یادگار بن گیا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سکندر رضا نے کہا، ’مجھے معلوم تھا کہ ٹیم کو میری ضرورت ہے، اس لیے تھکن کو نظر انداز کیا اور سفر کیا۔ میری خوش نصیبی ہے کہ میں اس ٹیم کا حصہ ہوں۔‘

پی ایس ایل کا فائنل میں پاکستان نیوی کے نام، پاک بحریہ نے خصوصی ویڈیو جاری کردی

فائنل میں لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، پریرا، راجہ پاکسا، آصف علی، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، شکیب الحسن، راشد حسین، حارث رؤف، سلمان مرزا، جہاں داد خان، زمان خان، محمد اخلاق، ڈیرل مچل، محمد آزاب، اور آصف آفریدی ٹیم میں شامل تھے۔

جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم سعود شکیل (کپتان)، فن الین، رلی روسو، حسن نواز، فرنانڈو، دنیش چندیمل، فہیم اشرف، محمد وسیم، محمد عامر، عثمان طارق اور ابرار احمد پر مشتمل تھی۔

Related articles