منگل, جون 3, 2025
3:14 صبح
منگل 7-12-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,490سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومکھیلایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ جیولن تھرو: ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت...

ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ جیولن تھرو: ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا – Sports

ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو فائنل میں پاکستان کے ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھٹی باری میں 86.40 میٹر جیولین تھرو کرکے سونے کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔

پاکستان کے ارشد ندیم نے پہلی تھرو 75.64 میٹر کی پھینکی ،دوسری تھرو 76.80 میٹر کی رہی اور تیسری کوشش میں 85.57 میٹر کی تھرو پھینکی۔

قبل ازیں، پاکستان کے یاسر سلطان نے پہلی باری میں 70.53 میٹر کی تھرو کی، دوسری تھرو 75.39 میٹر کی رہی جبکہ تیسری کوشش میں یاسر سلطان نے 75.50 میٹر کی تھرو کی۔

سری لنکا کے رمیش نے دوسری تھرو میں 82.28 میٹر اور پہلی تھرو میں 81.91 میٹر پھینکی۔ جبکہ بھارت کے یش ویر سنگھ کی پہلی تھرو ضائع ہو گئی۔

اللہ پاک نے پوری قوم کو عزت دی، ارشدندیم

ارشد ندیم نے کہا کہ اللہ پاک نے پوری قوم کو عزت دی ہے، پوری قوم کا شکر گزار ہوں، جیت کا کریڈٹ پوری قوم کو جاتا ہے۔ کوئی بھی کھیل ہو محنت ضروری ہے۔

ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ کامیابی پر جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے، نوجوان محنت کریں، اللہ سپورٹ کرتا ہے، بھرپور دعائیں کرنے پر قوم کا شکر گزارہوں۔

جیولن تھرو چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کے بعد ارشد ندیم کو مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

صدر مملکت نے اپنے بیان میں کہا کہ ارشد ندیم نے ایک بار پھر جیولن تھرو میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے، انہوں نے فائنل سمیت پوری چیمپئن شپ میں بہترین کھیل پیش کیا، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی پر پوری قوم کو فخر ہے۔ ہم ان کی مستقبل کی کامیابیوں کے لیے دعاگو ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قومی ہیرو ارشد ندیم کو فائنل میں کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ گولڈ میڈل کے ساتھ ارشد ندیم نے قوم کے دل بھی جیتے اور تاریخ بھی رقم کی۔ ارشد ندیم اور یاسر سلطان جیسے ہیروز ہمارے نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت پنجاب نوجوانوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ دنیا میں پاکستان کا پرچم بلند کریں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ارشد ندیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم نے پاکستان کانام ایک بارپھر روشن کیا،یہ کامیابی پوری قوم کےلیےباعثِ فخر ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ ارشد ندیم پاکستان کاہیرو ہے اور پوری قوم ارشد ندیم کی کامیابی پر خوش ہے قوم کوپاکستانی باصلاحیت بیٹے پر فخر ہے۔

پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر وجاہت حسین ساہی اور چئیرمین ساؤتھ ایشین ایتھلیٹکس محمد اکرم ساہی نے بھی ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کی اور شاندار کارکردگی کو سراہا۔

وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے بھی ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مزید کامیابیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا اور کہا کہ ارشد ندیم نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر دیا۔

میاں چنوں میں ارشد ندیم کے گھر پر جشن

ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ارشد ندیم کی کامیابی پر ملک بھر میں جشن منایا جا رہا ہے۔ میاں چنوں میں ارشد ندیم کے گھر پر بھنگڑے ڈالے گئے ، میٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

ارشد ندیم کے والدین خوشی سے نہال ہیں، ان کا کہنا ہے کہ پوری رات بیٹے کی کامیابی کیلئے دعائیں کیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ اورجیولن تھرو سٹارارشد ندیم کو ایشین ایتھلیٹکس میں گولڈ میڈل جیتنے پرمبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ارشد ندیم نے پہلے بھی ملک کا نام روشن کیا اب دوبارہ میڈل جیت کر پاکستان کا نام فخر سے بلند کیا۔

Related articles