پاکستان شاہینز کے اسکواڈ میں شامل اسپنر ساجد خان زخمی ہوگئے جس کے بعد وہ دورہ انگلینڈ کیلئے ٹیم سے باہر ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ٹون برج میں پریکٹس کے دوران دائیں انگوٹھے میں ساجد خان کے فریکچر ہوا
ساجد خان پہلی دستیاب پرواز سے وطن واپس لوٹیں گے، جبکہ ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے متبادل کھلاڑی نہیں مانگا گیا۔
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں بھارتی ٹیم کے انکار پر شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا
پاکستان شاہینز اور پروفیشنل کاؤنٹی کلب کے درمیان پہلا ون ڈے آج بیکنہم میں ہو گا۔
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاک بھارت ٹاکرا بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث منسوخ
پاکستان شاہینز کے اسکواڈ میں علی زریاب، اذان اویس، فیصل اکرم، حیدر علی، معاذ صداقت، مہران ممتاز، میر حمزہ، محمد سلمان، مبصر خان، موسیٰ خان، مشتاق احمد، عمیر بن یوسف، وکٹ کیپر روحیل نذیر، شاہد عزیز، شامل حسین اور عبید شاہ شامل ہیں۔