پیر, دسمبر 23, 2024
5:12 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومکھیلایشیا کپ: ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف بھارت کی بیٹنگ جاری -...

ایشیا کپ: ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف بھارت کی بیٹنگ جاری – Sports

ایشیا کپ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج ٹاکرا جاری ہے۔ بھارتی کپتان روہت شرما نے گرین شرٹس کو پہلے بالنگ کی دعوت دی ۔

پاک بھارت میچ کا آغاز دوپہرڈھائی بجے ہوگا۔

میچ سے قبل بادل برس پڑے جس کے بعد گراؤنڈ اسٹاف نے فیلڈ کو کورکردیا، تاہم ہلکی بارش کے باعث میچ کا وقت تبدیل نہیں کیا گیا تھا۔

ٹاس جیت کر بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ روہت شرما کے مطابق کرکٹ کے تمام شعبوں میں بہترکارکردگی کیلئےکوشاں ہیں۔

پاکستان کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ جلد وکٹیں لیں، ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ کرتے۔

انہوں نے کہا کہ ہم میچ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔ تمام کھلاڑی پر اعتماد ہیں۔

ایشیا کپ 2023 میں بھارت کیخلاف اس اہم ترین میچ میں پی سی بی نے نیپال کیخلاف کھیلنے والا اسکواڈ برقرار رکھا ہے۔

گرین شرٹس کے کپتان بابراعظم اور نائب کپتان شاداب خان ہیں ، دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان (وکٹ کیپر) امام الحق، حارث رؤف، فخرزمان، سلمان علی آغا،محمد نواز، نسیم شاہ اورشاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

کپتان بابر اعظم نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ جیت کا تسلسل قائم رکھیں گے۔

Related articles