پیر, دسمبر 23, 2024
2:33 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومدنيامیکسیکو: سپریم کورٹ نے اسقاط حمل پر پابندی غیر آئینی قرار دیدی...

میکسیکو: سپریم کورٹ نے اسقاط حمل پر پابندی غیر آئینی قرار دیدی – World

میکسیکو کی سپریم کورٹ نے اسقاط حمل کو وفاقی طور پرغیر قانونی قرار دینے سے متعلق کیس کا فیصلہ سُناتے ہوئے کہا کہ اس طریقہ کار پرموجودہ پابندی غیر آئینی ہے۔

امریکی ٹی وی چینل سی این این کے مطابق سپریم کورٹ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ عدالت کے پہلے چیمبر نے فیصلہ دیا کہ وفاقی فوجداری ضابطہ میں اسقاط حمل کی سزا دینے والا قانونی نظام غیر آئینی ہے، کیونکہ یہ حاملہ خواتین کے حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

میکسیکو کی 12 ریاستوں میں پہلے ہی اسقاط حمل کو جرم قرار دیا جا چکا ہے۔

میکسیکن سپریم کورٹ نے سب سے پہلے کہا کہ2021 میں اسقاط حمل کو جرم قرار دینا غیر آئینی تھا۔

عدالت نے ریاست Coahuila میں ایک قانون کے خلاف فیصلہ دیا، جس میں اسقاط حمل سے گزرنے والی خواتین کو تین سال تک کی قید اور جرمانے کی دھمکی دی گئی تھی۔

Related articles