پیر, دسمبر 23, 2024
2:23 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومدنياآسٹریلیا میں اب بادشاہ چارلس سوم کا سکہ چلے گا - World

آسٹریلیا میں اب بادشاہ چارلس سوم کا سکہ چلے گا – World

شاہی آسٹریلوی ٹکسال کی جانب سے کنگ چارلس سوم کے مجسمے والے سِکے کی نقاب کشائی کردی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے عوام سکوں پر بادشاہ کا عکس دیکھ سکیں گے، جو رواں سال ہی کرسمس پر ایک ڈالر کے سکے پر واضح کیا جائے گا۔

چارلس کے مجسمے والے سکے کو لندن میں رائل منٹ کی جانب سے ڈیزائن کیا گیا ہے، جبکہ مجسمہ سرکاری طور پر شاہی خاندان کی جانب سے منظور کیا گیا ہے۔

1953 کے بعد سے ہر آسٹریلوی سکے پر ملکہ الزبتھ دوم کا نقش ہے، اس سال کے آخر سے سکوں پر کنگ چارلس سوئم کا عکس بننا شروع ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ 70 سالوں بعد آسٹریلوی سکوں میں بادشاہ کا نقش نظر آئے گا لیکن فرق صرف اتنا ہے کہ ملکہ الزبتھ دوم کے برعکس، کنگ چارلس کا نقش سامنے نہیں بلکہ بائیں طرف ہوگا۔

Related articles