پیر, دسمبر 23, 2024
12:58 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومدنياسعودی عرب، ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد چل...

سعودی عرب، ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد چل بسے – World

سعودی عرب میں ایک پاکستانی فیملی ٹریفک حادثے شکار ہوگئی، جس میں چار افراد جاں بحق ایک شخص زخمی ہوگیا۔

میجرارسلان اپنے اہل خانہ کے ہمراہ قطر سے عمرہ کرنے مکہ مکرمہ پہنچے واپسی پر گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ قطر میں تعینات پاکستان آرمی کے میجر ارسلان فیملی کے ارکان کے ہمراہ عمرہ کے لئے مکہ مکرمہ پہنچے، واپسی پر مکہ مکرمہ کے قریب ہی گاڑی ٹرالر سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں میجر ارسلان زخمی ہوئے، جن کو اسپتال میں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے، جبکہ میجر ارسلان کی والدہ، اہلیہ، بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق قطر سے پاکستانی حکام نے سعودی حکام سے رابطہ کرکے میتوں کو جلد پاکستان منتقل کرنے کے حوالے سے کام شروع کر دیا ہے۔

Related articles