پیر, دسمبر 23, 2024
9:15 صبح
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومدنياکینیڈین نائب وزیراعظم کو گاڑی تیز چلانے پر جرمانہ

کینیڈین نائب وزیراعظم کو گاڑی تیز چلانے پر جرمانہ

کینیڈا کی نائب وزیراعظم کرسٹیا فری لینڈ کو حد رفتار سے تیز گاڑی چلانے پر پولیس نے 237 ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا۔

نائب وزیراعظم اور وفاقی وزیر خزانہ کرسٹیا فری لینڈ شمالی البرٹا میں میونسپلٹی گرینڈ پریری اور پیس ریور کے درمیان ہائی وے پر 132 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلا رہی تھیں۔

مزید پڑھیں

کینیڈا کے جنگل میں لگنے والی آگ بے قابو، صوبے میں ایمرجنسی نافذ کردی
گئی

کینیڈا: جنگلات میں لگی آگ 13 صوبوں تک پھیل گئی، ایمرجنسی
نافذ

کینیڈا کے وزیراعظم اور اہلیہ کا 18 سالہ رفاقت ختم کرنے کا
اعلان

البرٹا ہائی ویز پر زیادہ سے زیادہ رفتار کی حد 110 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ پولیس نے ان کی گاڑی کو روکا اور جرمانہ عائد کردیا جو انہیں ادا کرنا پڑا۔

کرسٹیا فری لینڈ کرائے کی گاڑی پر البرٹا اور جنگلات کی آگ سے متاثرہ افراد سے ملاقات کے لیے جارہی تھیں۔

نائب وزیراعظم نے جرمانہ ادا کیا اور اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ میں گاڑی زیادہ تیز چلارہی تھی اورآئندہ ایسا نہیں کروں گی۔

انہوں نے کچھ روز پہلے ہی تسلیم کیا تھا کہ ان کے پاس اپنی گاڑی نہیں ہے، وہ ٹورنٹو میں قیام کے دوران سائیکل اور مقامی ٹرانسپورٹ استعمال کرتی ہیں۔

Related articles