پیر, دسمبر 23, 2024
10:23 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومدنياایک پیالی چائے کیلئے جھگڑا، سنگ دل شخص نے بیوی کی گردن...

ایک پیالی چائے کیلئے جھگڑا، سنگ دل شخص نے بیوی کی گردن اڑا دی – World

موت کسی بھی وقت آسکتی ہے اور کوئی بھی چیز یا بات موت کا بہانہ بن سکتی ہے، یہاں تک کہ ایک پیالی چائے کے لیے شروع ہونے والا جھگڑا بھی کسی کی جان لے سکتا ہے۔

ایسا ہی کچھ ہوا بھارتی ریاست اتر پردیش میں، جہاں ایک شخص نے صبح کے وقت چائے بنانے پر ہوئے جھگڑے میں تلوار سے بیوی کی گردن اڑا دی۔

ضلع غازی آباد کے گاؤں فضل گڑھ میں دھرم ویر نامی شخص نے منگل کی صبح آٹھ بجے اپنی 50 سالہ بیوی سندری سے چائے بنانے کو کہا۔

سندری نے چائے بنانے سے انکار کیا تو دونوں میں توتو میں میں ہوئی۔

جھگڑے نے جب طول پکڑا تو دھرم ویر نے پہلے بیوی کو گالیاں دیں اور پھر طیش میں آکر تلوار نما ہتھیار سے اس کی گردن اڑادی۔

پولیس نے بتایا کہ دھرم ویر نے سندری کی گردن پر چار مرتبہ وار کیا۔

واردات کے بعد حواس بحال ہوئے تو بیوی کی لاش دیکھ کر دھرم ویر شدید خوفزدہ ہوا اور موقع سے فرار ہوکر گاؤں ہی میں کہیں روپوش ہوگیا۔

دھرم ویر کے بیٹے نے پولیس کو اس واردات کی اطلاع دی اور ایف آئی آر بھی درج کروائی۔

پولیس نے لاش اسپتال منتقل کرنے کے بعد تھوڑی ہی دیر میں دھرم ویر کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔

Related articles