پیر, دسمبر 23, 2024
12:59 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومدنيابھارت نے قطر سے بڑا مطالبہ منوا لیا، کلبھوشن کیس متاثر ہوگا؟...

بھارت نے قطر سے بڑا مطالبہ منوا لیا، کلبھوشن کیس متاثر ہوگا؟ – World

قطرمیں سزائے موت پانے والے بھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں کی سزا کو قید میں تبدیل کردیا گیا۔ ان اہلکاروں پر اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

بھارتی بحریہ کے اہلکاروں کی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے قطر کی عدالت نے اُن کی سزائے موت کو کم کرکے جیل کی سزا سنائی ہے۔

فیصلہ سنائے جانے کے وقت آٹھوں سابق اہلکاروں کے اہل خانہ اور بھارتی سفیربھی عدالت میں موجود تھے۔

بھارتی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ تفصیلی فیصلے کا انتظار ہے۔ ہم قانونی ٹیم کے ساتھ ساتھ اہل خانہ کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں تاکہ اگلے اقدامات کا فیصلہ کیا جاسکے۔

بیان کے مطابق، ’قطر میں ہمارے سفیر اوردیگر حکام آج اپیل کورٹ میں اہل خانہ کے ہمراہ موجود تھے۔ ہم اس معاملے کے آغاز سے ہی ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہرطرح کی قونصلر اور قانونی مدد جاری رکھیں گے۔ ہم قطری حکام کے ساتھ بھی اس معاملے کو اٹھاتے رہیں گے۔‘

اس حوالےسے مزید کہا گیا ہے کہ معاملے کی کارروائی کی خفیہ اور حساس نوعیت کی وجہ سے اس موقع پر مزید کوئی تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہوگا۔

Related articles