پیر, دسمبر 23, 2024
2:02 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومدنياڈونلڈ ٹرمپ نے جوتے بیچنا شروع کردیئے، دلچسپ برانڈ نیم متعارف -...

ڈونلڈ ٹرمپ نے جوتے بیچنا شروع کردیئے، دلچسپ برانڈ نیم متعارف – World

ٹرمپ کی کمپنی کے تیار کردہ جوتے ’نیور سرینڈر ہائی ٹاپس‘ انہیں سنائی جانے والی 35 کروڑ 40 لاکھ ڈالر جرمانے کی ٍسزا کے اگلے ہی دن مارکیٹ میں آگئے۔ ایک جوڑی جوتے کی قیمت 399 ڈالر ہے۔

اسنیکر کون، فلاڈیلفیا میں پہلی آفیشل ٹرمپ فٹویئر کی نقاب کشائی کے موقع پر سابق امریکی صدر نے کہا کہ میں ایک زمانے سے جوتوں کا برانڈ متعارف کرانے کا سوچ رہا تھا۔ اس ایونٹ کو انہوں نے ’دی گریٹیسٹ اسنیکر شو آن ارتھ‘ قرار دیا۔

امریکی خبر رساں ادارے نے بتایا کہ نوجوانوں پر مشتمل کراؤڈ میں سے بعض نے شور مچاکر اور آوازے کس کر ٹرمپ کا ’خیرمقدم‘ کیا۔ ان کے خطاب کے دوران ہال میں گھاس کی سی بو پھیلی ہوئی تھی۔ یہ چمک دار جوتے، جن پر امریکی پرچم کی تفصیل بھی ہے، ایک ویب سائٹ کے ذریعے فروخت کیے جارہے ہیں۔

یہی ویب سائٹ وکٹری 47 کولون اور پرفیوم کی ایک بوٹل بھی 99 ڈالر میں فروخت کر رہی ہے۔

بعد میں ڈونلڈ ٹرمپ نے جسٹس آرتھر اینگورون پر تنقید کی جنہوں نے جمعہ کو انہیں، ان کے سب سے بڑے بیٹے اور معاونین کو فیصلے سے قبل کے سود سمیت 35 کروڑ 49 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی۔ جن جرائم پر یہ سزا سنائی گئی وہ ایک عشرے کے دوران کیے گئے تھے۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام تھا کہ انہوں نے زیادہ قرجوں کے حصول کی خاطر اپنے اثاثوں کی زیادہ مالیت ظاہر کی۔

یہ بھی پڑھیں :

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گرفتار کرلیا گیا

بارک اوباما نے ڈونلڈ ٹرمپ کو شہری حقوق کیلئے خطرہ قرار دے دیا

فیصلے بعد پہلے اجتماع میں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ فیصلہ انتخابات میں مداخلت کا ہتھکنڈا ہے۔ انہوں نے جج کو بائیں بازو کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں دوبارہ صدر بننے سے روکنے کی سازش تیار کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف میری حق تلفی نہیں کی گئی بلکہ تمام امریکیوں پر حملہ کیا گیا ہے۔

Related articles