پیر, دسمبر 23, 2024
2:20 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومدنياغنڈا گردی کے شکار ہزاروں لال بالوں والے لوگوں کا سالانہ اجتماع...

غنڈا گردی کے شکار ہزاروں لال بالوں والے لوگوں کا سالانہ اجتماع – World

نیدرلینڈز کے جنوبی شہر ٹلبرگ میں ہونے والے سالانہ ریڈ ہیڈ ڈے فیسٹیول میں ہزاروں افراد اپنے سرخ بالوں کا جشن منانے کے لیے جمع ہوئے۔

ریڈ ہیڈ ڈے ایک ڈچ موسم گرما کے تہوار کا نام ہے جو ٹلبرگ شہر میں اگست کے آخری ہفتے میں ہوتا ہے۔ نیدرلینڈز میں سالانہ فیسٹیول میں ہزاروں ریڈ ہیڈ ( لال بالوں والے خواتین و حضرات) جشن مناتے ہیں۔

یہ فیسٹیول 2005 میں چھوٹے سے شہر ایسٹن میں شروع ہوا تھا ، اور 2007 سے 2018 تک نیدرلینڈز کے شہر بریڈا میں منعقد ہوا تھا۔

اسکاٹ لینڈ کے 30 سالہ لیام ہنٹر نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ تین روزہ فیسٹیول میں شرکت کرنے سے وہ اپنے بارے میں بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ بہت سے ریڈ ہیڈز کی طرح ہنٹر نے کہا کہ اسے اپنے بالوں کے غیر معمولی رنگ کی وجہ سے غنڈہ گردی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

”میں اب اکیلا محسوس نہیں کرتا، میں ایک ساتھ محسوس کرتا ہوں، کسی چیز کا ایک حصہ،“، انہوں نے فیسٹیول کے میدان کی طرف دیکھتے ہوئے کہا، ”یہاں ہونے کے ناطے میں مکمل ہوگیا ہوں“۔

Related articles