پیر, دسمبر 23, 2024
2:17 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومدنيافرانس میں طالبات کےعبایا پہننے پرپابندی کا اعلان - World

فرانس میں طالبات کےعبایا پہننے پرپابندی کا اعلان – World

فرانس میں تعلیمی سال کے آغاز ہونے سے قبل ہی حکومت نے لڑکیوں کو اسکول میں عبایا پہننے پر پابندی عائد کردی ہے۔

غیرملکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ 2004 میں فرانس نے اسکولوں میں سر پر اسکارف پہننے اور 2010 میں عوامی مقامات پر چہرہ چھپانے پرپابندی عائد کی تھی۔

فرانس کے وزیر تعلیم گیبریل اٹل نے ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب اسکولوں میں عبایا نہیں پہنا جائے گا، جب آپ کلاس روم میں جاتے ہیں، تو آپ کو طالب علموں کو ان کے مذہب کی وجہ سے نہیں پہچنانا جانا چاہیے۔

فرانسیسی کونسل آف مسلم فیتھ (سی ایف سی ایم) ایک قومی ادارہ جس میں بہت سی مسلم انجمنیں شامل ہیں، اس نے حکومت کے اس اقدام کی مذمت کرتے کہا لباس ہی مذہب کی علامت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب فرانسیسی اسکولوں میں عبایہ پہننے پر کئی مہینوں کی بحث کے بعد یہ اقدام سامنے آیا ہے، جہاں خواتین کے حجاب پہننے پر طویل عرصے سے پابندی عائد ہے۔

Related articles