پیر, دسمبر 23, 2024
8:03 صبح
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,420سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومدنيابی بی سی کے سابق میزبان پر بچوں کی نازیبا تصاویر بنانے...

بی بی سی کے سابق میزبان پر بچوں کی نازیبا تصاویر بنانے کا الزام – World

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے سابق میزبان ہیو ایڈورڈز پر بچوں کی نازیبا تصاویر بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ڈیلی اسٹار ویب سائٹ کے مطابق ہیو ایڈورڈز نے بی بی سی میں ایک طویل عرصہ کام کیا اور 40 سال تک بطور نیوز اینکر کے فرائض انجام دیے۔

ڈیلی اسٹار کے مطابق بی بی سی میزبان کو دسمبر 2020 سے اپریل 2022 کے درمیان ہونے والی مبینہ سرگرمی میں تین الزامات کا سامنا ہے۔

ویب سائٹ میں بتایا گیا کہ پولیس کے مطابق ہیو ایڈورڈز پر بچوں کی نازیبا تصاویر واٹس ایپ پر شیئر کرنے کا الزام ہے۔ وہ بدھ (31 جولائی) کو ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کی عدالت میں پیش ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق بی بی سی میزبان کو گزشتہ برس 8 نوبر 2023 میں گرفتار کیا گیا اور 26 جون کو ان پر الزام عائد ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ میٹروپولیٹن پولیس کے ایک ترجمان نے کہا کہ ساؤتھ وارک لندن کے 62 سالہ ہیو ایڈورڈز پر میٹ پولیس کی تحقیقات کے بعد بچوں کی غیر اخلاقی تصاویر بنانے کے تین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

Related articles