پیر, دسمبر 23, 2024
8:20 صبح
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,420سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومدنياسزا یافتہ شخص کو وزیر بنانے پر تھائی لینڈ کے وزیراعظم برطرف...

سزا یافتہ شخص کو وزیر بنانے پر تھائی لینڈ کے وزیراعظم برطرف – World

تھائی لینڈ کی عدالت نے وزیراعظم سریتھا تھاویسین کو عہدے سے برطرف کر دیا۔ سریتھا تھاوسین نے عدالتی فیصلے کو قبول کرلیا۔

واضح رہے کہ تھاویسین گزشتہ 16 سال میں تیسرے تھائی وزیراعظم ہیں جنہیں عدالت نے اپنے عہدے سے برطرف کیا ہے، ان سے پہلے بھی دو وزرائے اعظم کو تھائی لینڈ کی عدالت عہدے سے ہٹا چکی ہے۔

بنکاک : لگژری ہوٹل سے امریکی شہری سمیت 6 غیر ملکی سیاحوں کی لاشیں برآمد

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کی عدالت نے ماضی میں سزا یافتہ وکیل کو اپنی کابینہ میں وزیر بنانے پر وزیراعظم سریتھا تھاویسین کو سزا سناتے ہوئے عہدے سے برطرف کر دیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ وزیر اعظم نے ایسے وکیل کوعہدہ دیا جس نے جیل کا وقت کابینہ میں گزارا اور سریتھا تھاویسین نے جانتے ہوئے ایسے شخص کو مقرر کیا جس میں اخلاقی دیانت کا فقدان تھا۔

سابق تھائی وزیراعظم نے جیل قبول کرکے جلاوطنی ختم کردی

خیال رہے کہ فیصلہ نو، پانچ کے تناسب سے آیا، جس میں 9 میں سے 5 ججز نے وزیراعظم اور کابینہ کو برطرف کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ 67 سالہ سریتھا تھاویسین ایک سال سے بھی کم عرصے تک تھائی لینڈ کے وزیراعظم رہے۔

سریتھا تھاوسین نے عدالتی فیصلے کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایمانداری سے حکومتی امور انجام دیے، لیکن پھر بھی میں عدالتی فیصلے کو قبول کرتا ہوں۔

تھائی لینڈ میں 1.7 کروڑ سیاحوں کی آمد، پاکستان کہاں کھڑا ہے؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ میں سیاسی عدم استحکام ہے اور سب سے آخری بغاوت سال 2014 میں ہوئی تھی تاہم اس کے بعد اب تک کوئی مستحکم حکومت نہیں آسکی ہے۔

Related articles