پیر, دسمبر 23, 2024
9:09 صبح
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومدنيانیتن یاہو کو بھولنا نہیں چاہئیے اسرائیل اقوام متحدہ کے فیصلے کا...

نیتن یاہو کو بھولنا نہیں چاہئیے اسرائیل اقوام متحدہ کے فیصلے کا نتیجہ ہے، فرانسیسی صدر – World

فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو باور کراتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بھولنا نہیں چاہئیے، اسرائیل اقوام متحدہ کی قرارداد کے نتیجے میں ہی وجود میں آیا تھا۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں منگل کو کابینہ کو بتایا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ان کا ملک اقوام متحدہ کی طرف سے منظور کی گئی قرارداد کے نتیجے میں وجود میں آیا۔ انہوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کے فیصلوں کی پابندی کرے۔

فرانس کے اسرائیل کو اسلحہ فراہمی روکنے کے مطالبے پر نیتن یاہو کی تنقید

ماکروں نے ہفتہ وار فرانسیسی کابینہ کے اجلاس میں نومبر 1947 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی طرف سے فلسطین کو یہودی ریاست اور ایک عرب ریاست میں تقسیم کرنے کے منصوبے پر منظور کی گئی قرارداد کا حوالہ دیا۔

ماکروں نے کہا، اس لیے یہ وقت اقوام متحدہ کے فیصلوں کو نظر انداز کرنے کا نہیں ہے۔

Related articles