پیر, دسمبر 23, 2024
7:34 صبح
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,420سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومدنيابرازیل میں طیارہ گر کر تباہ، کوئی بھی زندہ نہ بچ سکا...

برازیل میں طیارہ گر کر تباہ، کوئی بھی زندہ نہ بچ سکا – World

جنوبی برازیل کے گراماڈو میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 9 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق ریو گرانڈے ڈو سل اسٹیٹ سیکیورٹی سیکریٹریٹ نے ایک بیان میں کہا کہ طیارہ عمارت کی چمنی سے ٹکرانے کے بعد ایک مکان کی دوسری منزل سے ٹکرا گیا اور پھر ”فرنیچر کی دکان پر گرا۔“

ریاستی سول پولیس کے محکمہ داخلہ کے ڈائریکٹر کلیبر ڈاس سانتوس لیما نے بتایا کہ ’’سول ڈیفنس نے 9 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے اور طیارے میں کوئی بھی زندہ نہیں بچا ہے۔‘‘

حکام نے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ پائپر شیئن 400 ٹربو پراپ طیارے میں کتنے مسافر اور عملہ سفر کر رہے تھے، لیکن پہلے کہا تھا کہ ان کا خیال تھا کہ اس میں 10 افراد سوار تھے۔

کم از کم 15 افراد کو ہسپتال لے جایا گیا۔ یہ طیارہ ریو گرانڈے ڈو سل کے ایک اور سیاحتی شہر کینیلا کی میونسپلٹی سے اڑان بھرا تھا۔

گراماڈو برازیل کا ایک مشہور سیاحتی شہر ہے، جہاں کرسمس کے موسم میں زائرین کی خاصی آمد ہوتی ہے۔

Related articles