ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے لکھے خط پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ایران کے سپریم لیدر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران مذاکرات کی دھمکیوں میں نہیں آئے گا، امریکا کی مذاکرات کی آفر اپنے مقاصد کے لیے ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ بدمعاش حکومتوں کی دھونس سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، یہ لوگ اپنی خواہشات مسلط کرنا چاہتے ہیں، ایرانی سپریم لیڈر نےکہا کہ ایران ان کی امیدیں پوری نہیں ہونے دے گا۔
خامنہ ای کی حالت خراب، ایران نے خفیہ طور پر نیا سپریم لیڈر چُن لیا؟
آیت اللہ علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ تجربات سے ثابت ہوچکا ہےکہ امریکا کےساتھ مذاکرات کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔
انہوں امریکی میڈیا سے گفتگو میں دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ایران ایسے ممالک کے مطالبات قطعی تسلیم نہیں کرے گا۔
جس طرح 7 اکتوبر کا حملہ جائز تھا اسی طرح ایران کا اسرائیل پر حملہ جائز ہے، خامنہ ای
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ایران اپنے میزائل پروگرام کے خاتمے کے مطالبات تسلیم نہیں کرے گا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر نےگزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ مذاکرات کے لیےایرانی قیادت کوخط لکھ دیا ہے، ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کےحصول سے روکنے کے لیے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔