بدھ, اپریل 30, 2025
10:50 صبح
بدھ 2-11-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,480سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومدنياپہلگام فالس فلیگ آپریشن: مودی سرکار نے 40 ہزار انتہا پسند ہندوؤں...

پہلگام فالس فلیگ آپریشن: مودی سرکار نے 40 ہزار انتہا پسند ہندوؤں کو ہتھیار پہنچا دیے – World

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی سرکار نے کشمیریوں کو کچلنے کا منصوبہ تیار کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں انتہا پسند ہندوؤں کو ہتھیار پہنچا دیے۔

ذرائع کے مطابق مودی سرکار نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں 40 ہزار سے زائد انتہا پسند ہندوؤں کو ہتھیار پہنچا دیے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ انتہا پسند ہندوؤں پر مشتمل یہ جتھے ’ویلیج ڈیفنس گارڈز‘ کی آڑ میں پہلگام حملے کا بدلہ لینے کے لیے کشمیری مسلمانوں کو نشانہ بنائیں گے، ہندو انتہا پسندوں کو دیے گئے ہتھیاروں میں کلاشنکوف اور بھارتی فوج میں استعمال ہونے والی رائفلیں شامل ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ مقبوضہ وادی میں نام نہاد ویلیج ڈیفنس گارڈز کے 4 ہزار سے زائد گروپ ہیں، ہر ’ویلیج ڈیفنس گارڈ‘ گروپ 15 سے 20 انتہا پسند ہندوؤں بمشول ریٹائرڈ بھارتی فوجیوں پر مشتمل ہے۔

پاک فوج کی جانب سے دہشتگردی کے ثبوت سامنے لانے پر بھارت میں مودی سرکار پر تنقید

ذرائع کے مطابق یہ انتہا پسند ہندو جتھے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کے لیے استعمال ہو رہے ہیں، ہندو انتہا پسندوں کے ان جتھوں کو بھارتی حکومت کی جانب سے تربیت اور تنخواہ بھی دی جاتی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ انتہا پسند ہندو جتھے مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں آپریشنل بیس منتخب کرچکے ہیں، ان انتہا پسند ہندو جتھوں کا ہدف مقبوضہ کشمیر کے نوگام، اڑی، پونچھ، راجوڑی اور نوشیرہ کے علاقے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ انتہا پسند ہندو جتھوں کا بنیادی ہدف مسلمانوں کو شہید کرنا اور لوٹ مار کرنا ہے، بھارتی فوج کا مقصد فیک ان کاؤنٹرز کے ساتھ ساتھ ان نام نہاد ویلیج ڈیفنس گارڈز کی آڑ میں زیادہ سے زیادہ کشمیری مسلمانوں کو شہید کرنا ہے، ان نام نہاد ویلیج ڈیفنس گارڈز کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے آبادی کے تناسب کو بھی متاثر کرنا ہے۔

Related articles