بدھ, جون 4, 2025
9:21 صبح
بدھ 8-12-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,490سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومدنياراہول گاندھی کی مودی حکومت پر کڑی تنقید، خارجہ پالیسی کو ناکام...

راہول گاندھی کی مودی حکومت پر کڑی تنقید، خارجہ پالیسی کو ناکام قرار دے دیا – World

بھارتی اپوزیشن لیڈرراہول گاندھی نے کہا ہےکہ بھارتی خارجہ پالیسی ناکام ہوگئی۔ پاکستان کے خلاف کسی ملک نے بھارت کا ساتھ نہیں دیا۔ راہول گاندھی نے بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر سے پھر سوال پوچھ لیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کرنے کا کس نے کہا؟

بھارتی اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے سینئر رہنما راہول گاندھی نے مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے مکمل طور پر ناکام قرار دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی نے پاک، بھارت کشیدگی کے تناظر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے سخت سوالات اٹھائے۔

راہول گاندھی نے استفسار کیا کہ پاکستان کے خلاف بین الاقوامی سطح پر بھارت کو کسی بھی ملک کی حمایت کیوں حاصل نہیں ہوئی؟

انہوں نے یہ بھی پوچھا کہ کیا وزیر خارجہ قوم کو یہ بتائیں گے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کس نے کروائی تھی؟

کانگریس رہنما کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی نہ صرف غیر مؤثر ہے بلکہ اس نے بھارت کو عالمی سطح پر تنہا کر دیا ہے۔

Related articles