اتوار, جون 15, 2025
6:33 شام
اتوار 19-12-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,490سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومدنياحج کا اختتام: حجاج کرام کی رمی جمرات کے بعد منیٰ سے...

حج کا اختتام: حجاج کرام کی رمی جمرات کے بعد منیٰ سے روانگی شروع – World

مکہ مکرمہ میں مناسک حج کا سلسلہ جاری ہے، رواں برس فریضہ ادا کرنے والے حجاج ِ کرام آج رمی جمرات مکمل ہونے کے بعد منیٰ سے واپس روانہ ہو رہے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق حج 1446 ہجری کا آخری مرحلہ مکمل ہو رہا ہے اور اور دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں عازمین آج اتوار 8 جون کو جمرات کے مقام پر جمرات (شیطان کی علامات) کو کنکریاں مارنے کے بعد منیٰ سے روانہ ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

اکثر حجاج آج ہی غروبِ آفتاب سے قبل مکہ مکرمہ واپس چلے جائیں گے، حجاج کرام وطن واپسی سے قبل طواف وداع کریں گے۔ جہاں سے وہ اپنے اپنے وطن واپسی کے مراحل کا آغاز کریں گے۔

حجاج کل پیر 9 جون (13 ذی الحجہ) کو بھی منیٰ میں قیام کریں گے اور ایامِ تشریق کے تیسرے روز کی رمی کے بعد روانہ ہوں گے۔

Related articles