پیر, دسمبر 23, 2024
2:34 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومدنياسونیا اختر اپنا ’شوہر‘ واپس لینے بنگلہ دیش سے بھارت پہنچ گئیں...

سونیا اختر اپنا ’شوہر‘ واپس لینے بنگلہ دیش سے بھارت پہنچ گئیں – World

بنگلہ دیش کی ایک شہری سونیا اختر نے بھارت میں موجود اپنے شوہر کی واپسی کے لیے بھارتی پولیس کی مدد طلب کی ہے۔ شوہر ساروکانت تیواری نامی شوہر کا دعویٰ ہے کہ یہ شادی انہیں زبردستی مذہب تبدیل کروائے جانے کے بعد کی گئی تھی۔

برطانوی نشریاتی ادارے میں شائع رپورٹ کے مطابق سونیا اخترنے 14 اپریل 2021 کو سارو کانت تیواری سے شادی کی جن سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔ خاتون کے مطابق شوہر بچے سمیت انہیں ڈھاکہ میں چھوڑ کرخود انڈیا چلے گئے۔

تاہم سارو کانت تیواری نے بی بی سی بنگلہ کو بتایا کہ وہ 2017 میں بجلی کمپنی کے ڈھاکا آفس میں کام کرتے تھے جب ان کا رابطہ سونیا سے ہوا۔ انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ سونیا نے بنگلہ دیش میں رہتے ہوئے ان سے زبردستی شادی کی۔

دوسری جانب سونیا بتاتی ہیں کہ سارو نے ڈھاکا میں کام کے دوران جھوٹ اور دھوکہ دہی سے کام لیتے ہوئے انہیں شادی پررضامند کیا۔

Related articles